پنجاب حکومت کا صنعتی مزدوروں ، کان کنوں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے میں مفت تعلیم کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے میں مفت تعلیم کا اعلان کیا ہے۔

کارکنوں کے بچوں کو کامسیٹ یونیورسٹی کے 7 کیمپسز میں داخلہ دیا جائے گا، فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے کارکنوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں، مریم نواز

پنجاب میں ورکرز کے بچے کامسیٹ یونیورسٹی، اسلام آباد، سب کیمپسز ایبٹ آباد، واہ کینٹ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی میں پڑھ سکیں گے، معذور اور فوت شدہ ورکرز کے بچوں کو بھی یونیورسٹی میں مفت تعلیم کی سہولت دی جائے گی۔

رجسٹرڈ ورکرز اسلام آباد کیمپس میں 9 جولائی، لاہور کیمپس 17 جولائی، واہ کینٹ اور ایبٹ آباد میں 4 اگست، وہاڑی اور اٹک میں 11 اگست اور ساہیوال میں 15 اگست تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ورکر ہمارے سر کا تاج ہے، تعلیم اور صحت سمیت ہر سہولت دیں گے، پنجاب کے ہر ورکر کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے دروازے کھول رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں