پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش

ولادیمیر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے روسی صدر نے امریکی صدر 50 منٹ طویل گفتگو کی، دونوں رہنمائوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

فوجی طاقت کا موازنہ ، ایران کو تعداد ، اسرائیل کو ٹیکنالوجی میں سبقت

کریملن کے ترجمان یوری اوشاکوف نے بتایا کہ پیوٹن نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کی مذمت کی اور صورتحال کے مزید بگڑنے کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر بتایا کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہونی چاہیے، میں نے روسی صدر کو بتایا کہ یوکرین جنگ بھی ختم ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں