نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایرانی مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کی انٹیلی جنس مدد سے ایران کے مختلف علاقوں پرحملے کیے۔
ایرانی مندوب کے مطابق ان حملوں میں نہ صرف نیوکلیئر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا بلکہ سویلین انفراسٹرکچر اور رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی گئی۔
ایران پر اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے، پاکستانی مندوب
انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی جارحیت میں ایران کے سینئر فوجی افسران سمیت 78 شہری شہید اور 320 سے زائد زخمی ہوئے۔
ایرانی مندوب نے اسرائیل پر عالمی قوانین، جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فوری طور پر اسرائیلی اقدامات کا نوٹس لے۔