اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ایران کی درخواست پر نیویارک میں شروع ہو گیا ہے۔
اجلاس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی ایران اسرائیل کشیدگی پرغوراورممکنہ عالمی ردعمل کا تعین کرنا ہے۔
ایرانی مندوب نے اجلاس میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے اور اقوام متحدہ فوری طور پر کارروائی کرے۔
سعودی ولی عہد اور ٹرمپ کا رابطہ، ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں اُس نے دفاعی اقدامات کیے اوراب عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تل ابیب کو جنگی کارروائیوں سے روکے۔
ادھر اسرائیل نے بھی اپنا موقف پیش کیا ہے جس میں اُس نے ایران پر خطے میں عدم استحکام پھیلانے کا الزام لگایا ہے، اجلاس میں اقوام عالم کی گہری دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔