اسرائیلی فوج نے مسجد اقصٰی پر دھاوا بول کر نمازیوں کو نکال دیا۔
فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی سرپرستی میں اسرائیلی فوج نے جارحیت کی انتہا کرتے ہوئے مسجد پر دھاوا بول دیا۔
اسرائیل کا ایرانی شہر تبریز کے ملٹری ایئرپورٹ پر بھی حملہ
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد تمام نمازیوں کو زبردستی باہر نکال کر مسجد اقصٰی کے داخلی راستے بند کرکے فلسطینیوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔
بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کے صحنوں کے دورے کے دوران بن گویر کے ہمراہ اسرائیلی پولیس کے کئی اعلیٰ افسران بھی تھے۔ جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس دوران مسجد کے ارد گرد تقریباً سو سکیورٹی اہل کار تعینات کئے گئے تھے۔