پاکستان نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا، گورنر خیبرپختونخوا

فیصل کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا، بھارت کو اپنی عسکری طاقت پر بہت غرور تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  چین،ترکیے،آذربائیجان سمیت دوست ممالک پاکستان کیساتھ کھڑے رہے، بھارت سمجھ رہا تھا کہ شاید پاکستانی قوم تقسیم کاشکار ہے۔

آئین کے تحت حاصل اختیارات احتجاج میں خم ٹھوک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان نے اتحاد کیساتھ جواب دیا، بھارت کیساتھ جنگ میں اوورسیز پاکستانیوں نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔

پاکستان کے عوام کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، پاکستان کی فوج نے ثابت کیا کہ مسلح افواج پوری امت مسلمہ کافخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے واضح کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں،جب پہلگام کاواقعہ ہوا تو پاکستان نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔


متعلقہ خبریں