ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 86.34 میٹر تھرو

ارشد ندیم

جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہو چکا ہے۔

قومی ہیرو ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی کوشش میں 86.34 میٹر تھرو کی یہ ارشد ندیم کا پیرس اولمپکس کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی ایونٹ ہے۔

نورزمان نے برٹش اوپن اسکواش کیلئے کوالیفائی کرلیا، 20 سال بعد پاکستانی نمائندگی

جس میں انہوں نے بھرپورانداز میں واپسی کا اعلان کیا ہے،ان کی یہ تھرو کوالیفکیشن راؤنڈ میں اب تک کی نمایاں کارکردگی میں شمار کی جا رہی ہے۔

ارشد ندیم کی فٹنس اور فارم کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس ایونٹ میں میڈل جیتنے کے مضبوط امیدوار ہوں گے اور ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں