وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے جامع اصلاحات کر رہےہیں،اسٹیشن پر ریلوے کی نمایاں چیزوں کیلئے وال آف فیم قائم کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعاون سے پھلدار پودے لگائے جائیں گے ،مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس،ن لیگ نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
مریم نواز مشکل وقت میں بھی پارٹی کےساتھ کھڑی رہیں ،مریم نواز نے ہمت اور عزم کے ساتھ جیل کاٹی تھی ،مریم نواز نے پوچھا راولپنڈی سے لاہور 2گھنٹے میں کیسے جا سکتےہیں۔
میں نے جواب دیا کہ 160کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی ٹرین موجود ہے مگر ٹریک نہیں ،مریم نواز نے کہا آپ بتائیں ٹریک کیلئے اربوں روپے میں دوں گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے 5دھماکے کیے تو نواز شریف نے بدلے میں 6دھماکے کیے ،دنیا میں آج پاکستان کا سر فخر سے بلند ہو چکا ہے ،پاکستان نے بھارت کی 22چوکیوں اور26ائیر بیسڈ کو اڑا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت برہم،پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کی ہدایت
پاکستان نے بھارت کے 6طیارے بھی مار گرائے ،ہندوستان اب اپنی پراکیسز سے لڑ رہاہے ،ہم نے بی ایل اے اور فتنہ الخوارج کے راستے بند کر دئیے ہیں۔
لاہور سے روس تک ایک مال گاڑی چلانے جا رہےہیں ،ہماری سوچ نواز شریف سے ہی شروع ہوتی ہے ،فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔
سندھ حکومت کا طالبات کیلئے وظیفے کا اعلان
پاکستان نہیں ہندوستان امریکا کے پاس جنگ بندی کیلئےگیا ،ہمیں پاک فوج پر فخر ہونا چاہیے ،پاکستان کے عوام متحد ہیں ، دشمن ہمیں کمزور نہ سمجھے۔