ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب


ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (منگل)اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے،رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں عیدالاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار600روپےکی کمی

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ منگل 27 مئی کی شام ہلال کی رویت ممکن نہیں،پاکستان میں یکم ذوالحجہ جمعرات 29 مئی جبکہ عیدالاضحی ہفتہ 7 جون کو ہو گی۔

جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ نیا چاند منگل 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 2 منٹ پر پیدا ہو گا۔ 29 ذوالقعد یعنی منگل 27 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 12 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی۔

27سے 31 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ جو کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے وہ پاکستان بھر میں 6 ڈگری ہو گا۔

تیسری جانب غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے وہ اگرچہ کراچی میں 35 منٹ ، جیوانی میں 37 منٹ ، لاہور میں 39 منٹ ، کوئٹہ میں 40 منٹ ، پشاور ، اسلام آباد ، مظفر آباد اور چارسدہ میں 42 منٹ جبکہ گلگت میں 44 منٹ ہو گا ۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

چاند کی عمر کم اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ بھی چونکہ کم ہو گا اس لئے پاکستان کے کسی بھی علاقے میں مطلع انتہائی صاف ہونے کے باوجود منگل 27 مئی 2025 کی شام ہلال کی رویت ننگی آنکھ تو درکنار، ٹیلی سکوپ سے بھی ممکن نہیں ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں