وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیدائش اور اموات رجسٹریشن فیس ختم کر دی


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پیدائش اور اموات رجسٹریشن فیس ختم کر دی۔

پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ کر دیا گیا۔ جس کے بعد برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم ہو گئی۔ اب پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بغیر فیس کے کرائی جاسکے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہو گا۔ جبکہ شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں۔ پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وقت آ گیا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سروسز کے حصول کے لیے ڈیتھ اور برتھ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ لازم ہے۔ جبکہ برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کروا کے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں