خان یونس میں اسرائیل کی خاتون ڈاکٹر کے گھر پر بمباری، 9 بچوں سمیت11 شہید

غزہ

غزہ: اسرائیلی افواج نے خان یونس میں ایک خاتون فلسطینی ڈاکٹر کے گھر پربمباری کر دی، جس کے نتیجے میں ان کے 9 بچوں سمیت 11 شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق بمباری کے وقت مذکورہ ڈاکٹراپنی ڈیوٹی پر تھیں اوران کا تقریباً پورا خاندان اس حملے میں جاں بحق ہو گیا۔

اسرائیلی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید، غزہ میں یہودی آبادکاروں کی مسجد کو جلانے کی کوشش

محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ یہ ایک سنگین انسانی المیہ ہے جبکہ اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب فرانچیسکا البانیز نے اس حملے کو فلسطینیوں کی “منظم نسل کشی” قرار دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجی شہریوں کو “تفریح” کے لیے نشانہ بنا رہے ہیں اوررہائشی علاقوں پر بمباری معمول بن چکی ہے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک کم از کم 53 ہزار 901 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں اورخواتین کی ہے۔

عالمی ادارہ خوراک (WFP) کے مطابق غزہ میں 70 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ ہزاروں بچوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں