لاہور: تیز آندھی کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے 161 فیڈرز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس میں سے 71 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق باقی ماندہ فیڈرزپربجلی کی بحالی کے لیے لیسکو کی فیلڈ ٹیمیں موقع پرموجود ہیں اور کام تیزی سے جاری ہے۔
پنجاب میں آئندہ 2 سے 6 گھنٹوں کے دوران شدید بارش، آندھی اور گرد آلود طوفان کا امکان
ان متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مرمت اور بحالی کے عمل کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو زیادہ دیر تک مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
شہری بجلی کے مسائل کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں اور کسی بھی قسم کے بجلی کے کھمبے یا تار کو چھونے سے گریز کریں۔