ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے جنوبی کوریا روانہ

ارشد ندیم

پاکستان کے مایہ ناز نیزہ باز ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے۔

ایونٹ 27 مئی سے 31 مئی 2025 تک جنوبی کوریا کے شہرگومی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ارشد ندیم کے ہمراہ قومی ایتھلیٹ یاسرسلطان بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پہلا ایلیمینیٹر: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

چیمپئن شپ میں 43 ایشیائی ممالک کے 2000 سے زائد ایتھلیٹس مختلف ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، پاکستانی نیزہ بازاولمپک اورکامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کیلئے تمغے جیت چکے ہیں اس ایونٹ میں بھی شاندارکارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی تیاری مکمل ہے اورامید ظاہرکی گئی ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے،ایونٹ کے دوران ارشد ندیم کی کارکردگی پرعالمی ماہرین کی بھی نظریں جمی ہونگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں