کشن گنگا ڈیم سے پانی کی بندش، بھارت نے دریا کا گلا گھونٹ دیا

پانی بندش

بھارت نے ایک بار پھرآبی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا ہے، جس کے نتیجے میں دریا میں پانی کے بہاؤ میں 40 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس کے مطابق معمول کے بہاؤکی نسبت دریائے نیلم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک گرچکی ہے،  حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے وقتی طورپرکشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا تھا اب قدرتی بہائو بند کردیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا ایک اور اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار،24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم

جسے ماہرین آبی دہشتگردی اور بین الاقوامی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی قراردے رہے ہیں، پانی کی قلت سے ماحولیات پربھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی وسائل کو ہتھیارکے طورپراستعمال کرنا قابل مذمت ہے اور یہ مسئلہ فوری طور پرعالمی سطح پراٹھایا جانا چاہیے۔

عوامی، سیاسی اورماحولیاتی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا مؤثرسفارتی جواب دیا جائے اورعالمی برادری کواس سنگین مسئلے کی طرف متوجہ کیا جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں