فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائے گی ، خواجہ آصف

صدر مملکت کا آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کرنا خوش آئند ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی، اللہ نے ہمیں ہرمیدان میں فتح دی، اب ہماری جنگ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے پاک افواج کے سربراہان کوفتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ہر وقت ہر لمحہ قو م کی قیادت کی ہے، بہادر فوج کو یہ باور کروایا کہ حکومت دل و جان سے آپ کے ساتھ ہے۔

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، رضوان سعید شیخ

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کرانا چاہیے، ہم نے قربانیا ں دیکر پاکستان کو حاصل کیا، آزادی کے بعد سے اب تک بھارت پاکستان کے خلاف ہے، 10مئی کی رات ہماری تاریخ کا فیصلہ کن موڑ تھا، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پہلے سے زیادہ مؤثر جواب دیں گے۔

ایک وقت میں بھارت کے 10 جہاز ہمارے نشانے پر تھے، پہلے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی، اگر دوبارہ کوشش کی گئی تو پھر طاقت دکھادیں گے۔


متعلقہ خبریں