انجمینا: افریقی ملک چاڈ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت انجمینا کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا، طیارہ ممکنہ طور پرتکنیکی خرابی کے باعث زمین سے ٹکرایا اورموقع پر ہی تباہ ہو گیا۔
بھارتی ریاست گجرات میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں پائلٹ ہلاک
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورملبے سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں، حادثے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔