پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردوبدل

Bangladesh پاک بنگلہ دیش

لاہور: پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز 25 کے بجائے اب 27 مئی کو شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا آخری میچ 3 کے بجائے 5 جون کو شیڈول کیا جا رہا ہے۔

25 مئی کو پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے پاک بنگلہ دیش سیریز کا آغاز 2 روز آگے کرنا پڑا۔ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو تاریخوں میں ردوبدل سے متعلق اعتماد میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن کو قومی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق پی سی بی پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا حتمی شیڈول جلد جاری کرے گا۔ پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز فیصل آباد اور لاہور میں شیڈول کیا جا رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل اور بنگلہ دیش سیریز کا شیڈول متاثر ہوا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں