( تحریر: فرحان بخاری)
پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے پیر کے روز ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا، جب حصص کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں نو فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
یہ اضافہ گزشتہ 26 برسوں میں سب سے زیادہ قراردیا گیا ہے،جو کہ ملکی سرمایہ کاری کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوا ہے۔
اس شاندار کارکردگی کے پسِ منظر میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی کی اطلاعات، روپے کی قدر میں بہتری اورآئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط کی منظوری شامل ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے
سرمایہ کاروں کا اعتماد اس وقت بڑھا جب یہ واضح ہوا کہ بھارت کی جانب سے پچھلے ہفتے کیے گئے ابتدائی حملے دوبارہ دہرائے جانے کا امکان کم ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ امید بھی کی جا رہی ہے کہ حکومت اب اندرونی معاشی اصلاحات پر توجہ دے گی۔
جمعے کی شب یہ خبر بھی آئی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو فنڈزکی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، باوجود اس کے کہ بھارت کی طرف سے اس عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا
پچھلے ہفتے پاکستان کی مسلح افواج کی موثر اور کامیاب عسکری کارروائیوں نے نہ صرف قومی حوصلہ بلند کیا بلکہ سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کیا کہ ملک اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مکمل طور پر مستحکم ہے۔
پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا مقابلہ کیا، پاک فوج نے کشمیر میں بھارتی پیش قدمی کو روکا، اور پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو بحرِ ہند میں مؤثر جواب دے کر پسپا کیا۔
جھڑپوں کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے سفید جھنڈا لہرانے کی رپورٹس نے پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط ثابت کیا۔
مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں بہتری اس بات کی علامت ہے کہ سیاسی وعسکری استحکام سرمایہ کاری کے شعبے میں نئی جان ڈال سکتا ہے۔