نومنتخب پوپ لیو XIV، رابرٹ پری ووسٹ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔
سینٹ پیٹرزاسکوائرمیں اپنے پہلے عوامی خطاب کے دوران پوپ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مزید جنگوں سے گریزکریں اورانسانیت کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائیں۔
پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر کے مسئلہ کا حل تلاش کریں گے، امریکی صدر
پوپ لیو نے یوکرین میں مستند اوردیرپا امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا جبکہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت مفاہمت، برداشت اور انسانی اقدار کی اشد ضرورت ہے، پاک بھارت جنگ بندی کو سراہتے ہوئے پوپ نے امید ظاہرکی کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے دیرپا امن کی راہ ہموارکریں گے۔