اداکارہ وشما فاطمہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان سے متعلق پھیلائی جانے والی جھوٹی اور خوف پھیلانے والی خبروں پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا۔
وشما فاطمہ نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی اینکرزکی پُراثر آوازوں میں تبصرے سنائے جا رہے ہیں، جن میں پاکستانی شہریوں کو “رات جاگنے” کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
جیسے ہی وہ تبصرے ختم ہوتے ہیں، وشما بیڈ پرلیٹ کرسوجاتی ہیں، گویا بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا طنزیہ جواب دے رہی ہوں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو گئی اورمداحوں نے اداکارہ کے انداز کو خوب سراہا، تبصروں میں لوگوں نے لکھا کہ واقعی بھارتی میڈیا افواہوں میں مصروف تھا اور ہم سکون سے سو رہے تھے۔