جنگ بندی خوش آئند، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پائیدارامن ممکن نہیں: پاکستانی ہائی کمشنر

پاکستانی ہائی کمشنر فیصل

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نےکہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے، دیکھنا ہوگا کہ آنیوالے دنوں میں بات چیت کس جانب جاتی ہے۔

جنگ بندی کا خیرمقدم، اسحاق ڈار کو مصری وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں سے انکار کر رہا ہے بلکہ سندھ طاس معاہدے کو بھی تسلیم نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، لیکن اس کے لیے بھارت کو اپنی ہٹ دھرمی ترک کرنا ہوگی۔


متعلقہ خبریں