پاکستان میں اس وقت جشن کا سماں ہے، عطاتارڑ

عطاتارڑ

وزیراطلاعات اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جشن کا سماں ہے۔

پاکستان کی طرف سے کوئی سیز فائرکی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، سیز فائر کی ہماری طرف سے خلاف ورزی کا سوال ہی پید ا نہیں ہوتا۔

پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس وقت آج کی فتح کا جشن منا رہی ہے، بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں الفاظ ان کا ساتھ نہیں رے رہی تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں، اس طرح کے بے بنیاد الزامات نہیں لگنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، پاکستان کو ہمارے ردعمل کے بعد ایک عزت ملی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں