راولپنڈی میں شہریوں کی ریلی، نور خان ایئر بیس کے باہر پاک فوج سے اظہار یکجہتی

ریلی

راولپنڈی کے عوام نے وطن سے محبت اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی جو نور خان ایئر بیس کے باہر پہنچی۔

ریلی میں شریک شہریوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضا “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں” جیسے نعروں سے گونج اٹھی۔

بھارت نے پاکستانی 3 ائیر بیسز پرمیزائل داغے، جنہیں پاک فوج نے ناکام بنادیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

شہریوں نے بھارت اور نریندر مودی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور حالیہ بھارتی جارحیت کی سخت مذمت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور افواجِ پاکستان کیساتھ ہر قدم پرکھڑے ہیں۔

ریلی میں بچوں، نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں نے بھی شرکت کی، جو قومی اتحاد و یکجہتی کا مظہرتھا، سیکیورٹی اداروں نے ریلی کے دوران مناسب حفاظتی اقدامات کیے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں