امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی ایشیاء میں بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش رکھتے ہیں اوردونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے کے خواہاں ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ خطے میں استحکام اور امن قائم ہو تاکہ کسی بڑے تصادم سے بچا جا سکے۔
پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط مل گئی
وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو مسلسل اسلام آباد اور نئی دہلی سے رابطے میں ہیں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر آمادہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
امریکی قیادت کا مؤقف ہے کہ جنوبی ایشیاء میں استحکام عالمی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، اور واشنگٹن اس ضمن میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔