جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بھارتی جارحیت کا سامنا ہے، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے ملک کا دفاع کیا،ملکی دفاع پر پاک افواج کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، حملوں میں معصوم شہری شہید ہوئے،بھارت نے مساجد اور شہریوں پربھی میزائل حملے کیے۔
پاک افواج نے بہادری سے بھارت کو بھرپور جواب دیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے آج ملک بھرمیں یوم دفاع وطن منانے کا اعلان کیا، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں 11 اورکوئٹہ میں 15 مئی کو ملین مارچ ہوگا،
بھارت کو سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا، رضوان سعید شیخ
پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، موجودہ صورتحال میں ایک ہی قومی بیانیہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہے جس میں پھول نہیں بکھیرے جاتے،دینی مدارس کا طلب علم صف اول میں جاکرلڑتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سفارتی طور پر پڑوسی اور دوست ممالک کو انگیج کرنا چاہیے تھا، چین،سعوی عرب،افغانستان اور ایران میں سفارتی مشن بھیجنا چاہیے تھا، ہمارا کوئی سفارتی مشن بیرون ملک نہیں، صرف ٹیلیفون پر گفتگو کی گئی۔
انہوں نے علماء سے کہا کہ وہ بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کریں، بطور پارلیمان سفارتی سرگرموں سے مطمئن نہیں ہوں، کیا بھارت اسرائیلی اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کر رہا؟بھارت اور اسرائیل اتحاد ہمارے نشانے پر ہونا چاہیے۔
سربراہ جے یوآئی (ف) نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے دفاعی اداروں کو مضبوط کریں۔