آذربائیجان کا پاکستان سے مکمل حمایت کا اعلان، بھارتی حملوں کی مذمت

آذربائیجان

آذربائیجان نے بھارتی فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان حکومت آذربائیجان نے کہا کہ ان کا ملک کشمیرکےمسئلے پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے اوراس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پراجاگر کرے گا۔

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پرتبادلہ خیال

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہو کر اس کی خودمختاری کا دفاع کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مضبوط ہیں، ہم ہرسطح پرپاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے آذربائیجان کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پراٹھایا جائے گا اورسفارتی ذرائع سے اس کا حل تلاش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں