نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواجس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور جنوبی ایشیا میں جاری کشیدگی پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اورعلاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں تیزکرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان نے بھارتی الزامات سخت ترین الفاظ میں مسترد کر دیے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور امن واستحکام کیلئے پرعزم ہے اورتمام مسائل کا حل مذاکرات اورسفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے مؤثراقدامات کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کیلئے تمام فریقین کوذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔