لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ اور پنجاب پولیس کی آپریشنل، اسٹریٹیجک اور لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور سیکیورٹی اداروں سے مکمل کوآرڈینیشن میں ہیں۔ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس سیکیورٹی، لا اینڈ آرڈر اور امدادی سرگرمیاں یقینی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
آئی جی پنجاب نے کہا کہ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اور ملکی اندرونی سرحدوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت تمام فارمیشنز سربراہان کو وار بک کے مطابق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔