لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے، نوٹم جاری

فضائی روٹس

لاہور / سیالکوٹ: لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود میں کمرشل پروازوں کی آمد و رفت پرعارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹم (NOTAM) کے مطابق دونوں شہروں کے متعدد فضائی راستے آج دوپہر 12 بجے تک کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

بھارت کا اقدام ناقابلِ معافی ہے، پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے: اسحاق ڈار

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی تمام کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر وقتی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ اقدام حفاظتی وجوہات کے تحت اٹھایا گیا ہے، تاہم تفصیلات فی الوقت ظاہرنہیں کی گئیں۔

متعلقہ ایئرلائنزکو مطلع کردیا گیا ہے اور مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔


متعلقہ خبریں