اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے برکس ضلعی انتظامیہ نے کسی قسم کی بندش یا تعطیل کا اعلان نہیں کیا۔

بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاکستان دفاع کا حق رکھتا ہے، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور طلبہ و طالبات معمول کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں اگرکسی ادارے میں کسی قسم کی بندش یا ہنگامی صورتحال درپیش ہوتومتعلقہ انتظامیہ براہ راست اطلاع دے گی۔

انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کوبغیر کسی خوف یا خدشے کے تعلیمی اداروں میں بھیجیں، شہرمیں امن وامان کی صورتحال مکمل طورپرقابو میں ہے اورتمام ادارے معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں