پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر مودی سرکارعالمی رابطوں میں سرگرم

عالمی رابطے

پاکستان پربلااشتعال اور بزدلانہ میزائل حملہ بھارت کو مہنگا پڑ گیا، پاک فوج کی مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کے بعد انتہاپسند مودی سرکار شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظرعالمی سطح پر ہنگامی سفارتی رابطے شروع کر دیے ہیں، بھارتی عہدیداروں نے امریکا، برطانیہ، روس، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر رابطے کیے۔

یو اے ای کا پاکستان اور بھارت سے رابطہ

رابطوں کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل اور بھارت کو لاحق ممکنہ خطرات سے بچاؤ ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کو خدشہ ہے کہ پاکستان کی جوابی حکمت عملی مزید سخت ہو سکتی ہے، اس لیے عالمی قوتوں کو بیچ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں