پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے میزائل حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور اب اس کا اختتام پاکستان کی مرضی سے ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور پر حملوں کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بھارت کو اس سے بڑھ کر جواب دیں گے، خواجہ آصف
شیری رحمان نے کہا کہ مودی حکومت نے علاقائی امن کو سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ حملہ دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے، جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور پوری قوم متحد ہو کر جواب دے۔