کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے میں لاہورقلندرز کو شکست دیدی


پی ایس ایل 10 کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ کو بارش کے باعث پندرہ ، پندرہ اوورز تک محدود کیا گیا،لاہور قلندرز نےمقررہ15اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر160رنز بنائے،کراچی کنگز کو ڈی ایل ایس قانون کے تحت جیتنے کے لیے 168 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان پُر امن ملک ،جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو دشمن کومنہ توڑجواب دینے کیلئے تیار ہیں،ترجمان پاک فوج

لاہورقلندرز کے محمد نعیم29گیندوں پر65رنز بنا کر نمایاں رہے،فخر زمان51،عبداللہ شفیق18اورسکندررضا نے8رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے4وکٹیں حاصل کیں،حسن علی ، میر حمزہ اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ٹی آئی والے کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے، عظمیٰ بخاری

جواب میں کراچی کنگز نے  مطلوبہ ہدف 14 ویں اوور کی تیسری گیند پر6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،عرفان خان نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس جیت کے بعد کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور لاہور قلندرز چوتھے نمبر پر آگئی ۔

 


متعلقہ خبریں