جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ انڈونیشیا کی موسمیات، کلائیمیٹولوجی اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سمندر کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
حکام کے مطابق زلزلے کے باوجود سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ کیونکہ اس سے بڑی سمندری لہریں پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان سے ڈاک اور پارسل کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی، پاکستان کا جوابی اقدام
شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
حکام کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔