ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان

پرامن پڑوسی

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ امریکی صدر مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں،مسئلہ کشمیر پاک بھارت کے درمیان نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے، انہوں نے کہا کہ حملہ کیاگیا تو ایٹمی قوتوں کی جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور میڈیا پراس وقت جنگی جنون سوار ہے،پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت سرحدوں پرفائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کو جنگی اقدام تصور کرے گا، ہم خطے میں عدم استحکام کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،کور کمانڈرز کانفرنس

انہوں نے کہا کہ بھارت کوپہلگام حملے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ہے، بھارت انتظامی کوتاہیوں کو دور کرنے کے بجائے باہرکیوں دیکھ رہا ہے؟ ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،خطے میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، انہوں نے کہا کہمہم جوئی خطے کے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کے لیے تباہ کن ہو گی۔

پاکستان سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ عالمی برادری معاملے پر صرف وقتی توجہ نہ دے مسئلے کا دیرپا حل نکالے،پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے تاحال کسی قسم کا کوئی ثبوت دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

پہلگام واقعے کو 10 دن گزر چکے، بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا، پاکستان نے واقعے کی شفاف انکوائری میں معاونت کی پیشکش کی، انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پیشکش کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا،بھارت کی جانب سے ثبوت کی عدم فراہمی سے صورتحال واضح ہے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ اہم طاقت ہونے کے ناطے امریکا پر عالمی امن و سلامتی یقینی بنانے کی ذمہ داری ہے۔


متعلقہ خبریں