اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں غزہ کی پٹی میں مزید 43 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کے باعث کئی علاقوں میں تباہی اور انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔
غزہ پراسرائیلی بمباری جاری، مزید 35 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 52 ہزار سے تجاوز
اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ کی آبادی خوراک اور پانی کی شدید قلت کا شکار ہے جبکہ بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، ہسپتالوں میں ادویات ختم ہو چکی ہیں اورزخمیوں کا علاج ممکن نہیں رہا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خوراک اورطبی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ کو عالمی قوانین کے مطابق “جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے فوری انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔