ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کا اثر،امریکی معیشت 3 سال کی کمزورترین سطح پر

امریکی معیشت

واشنگٹن: امریکی معیشت نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں تین سال کی بدترین کارکردگی دکھائی ہے جس کی بڑی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں اور تجارتی کشیدگی کو قراردیا جا رہا ہے۔

امریکی بیورو آف اکنامک اینالیسز کے مطابق اس سہ ماہی میں امریکہ کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو نومبر 2022 کے بعد پہلا منفی رجحان ہے۔

تارکین وطن نے معیشت کو نقصان پہنچایا، سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ٹرمپ

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ٹیرف جنگوں کے نتیجے میں امریکی برآمدات پر دباؤ بڑھا جبکہ کاروباری سرمایہ کاری میں کمی اورصارفین کے اخراجات میں سست روی نے بھی معیشت کومتاثر کیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے درآمدی اشیاء پربلند ٹیرف عائد کرنے کی پالیسی کے منفی اثرات اب نمایاں ہو رہے ہیں۔

ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو دوسری سہ ماہی میں مزید معاشی دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے، جو روزگاراورافراطِ زر پربھی اثراندازہوگا۔


متعلقہ خبریں