کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3ہزار 400روپے کی کمی سے 3لاکھ 45ہزار 800روپے،جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 915روپے کم ہو کر 2لاکھ 96ہزار 467روپے کی سطح پر آگئی۔
جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کی کمی سے 3ہزار 276ڈالر ہوگئی ہے۔
اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 70روپے کی کمی سے 3ہزار 427روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 60روپے کی کمی سے 2ہزار 938روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔