اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے منصوبے لے کر آ رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد سرمایہ کار اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا اعزاز ہے۔ اور سرمایہ کاروں کی آمد ڈیجیٹل شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے۔ اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل ہنر و تربیت سے لیس کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین مارکیٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرنیوالے بھارتی رافیل طیارے فرار
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے منصوبے لے کر آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی معمولی رجحان نہیں بلکہ انقلاب ہے جو معیشت کو نئی شکل دے رہا ہے۔ اور پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں قائدانہ کردار کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔