لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازآج یوای ٹی لاہورمیں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران لیپ ٹاپ اسکیم کا باقاعدہ آغاز کریں گی، تقریب میں مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات شرکت کرینگے۔
انتظامیہ کے مطابق تقریب کے باعث پنجاب یونیورسٹی، یوای ٹی لاہور اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں آج کلاسز منعقد نہیں ہوں گی۔
پنجاب کے اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ
طلبہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ 30 اپریل کی متبادل کلاسز 3 مئی بروز جمعہ کو آن لائن منعقد کی جائیں گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ اوردیگرملازمین آج معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پرمعطل رہیں گی۔
تقریب کے دوران لیپ ٹاپ اسکیم کے اغراض ومقاصد، تقسیم کا طریقہ کاراورمستقبل کے تعلیمی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔