ذوالقعدہ 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا


ملک میں ذوالقعدہ 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ،یکم ذوالقعدہ 1446 ہجری کل بروز منگل 29 اپریل ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں،چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز:حتمی تاریخوں اور وینیوز کو فائنل کرلیا گیا

قبل ازیں اسپارکو نےنے بھی پیشگوئی کی تھی کہ  آج ذوالقعدہ 1446 کا چاند نظر آنے کا امکان ہے،اسپارکو کے مطابق  ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش رات بارہ بج کر 31 منٹ پر ہوئی، آج غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔

اسپارکو کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے۔

پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

عیدالاضحیٰ کب کب متوقع؟

ذوالقعدہ 1446 ہجری اگر 30 یوم کا ہوا تو عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی اور اگر ذوالقعدہ 1446 ہجری29 دنوں پر مشتمل ہوا تو عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں