جنوبی وزیرستان ، امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکا ، 7 افراد جاں بحق ، 16زخمی

جنوبی وزیرستان

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے ایک رکن کے دفتر میں پیش آیا، جس کے باعث امن کمیٹی کا دفتر مکمل تباہ ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے میں امن کمیٹی کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا ، متعدد افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں، جسے نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں