پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

ڈی این اے ڈیٹا بیس

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی، ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہو گا۔

پنجاب حکومت کا مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

صوبہ بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جائے گا۔

سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، ماہرین کا ورکنگ گروپ مرکزی ڈیٹا بیس کے قیام کیلئے ماڈل تجویز کرے گا، مرکزی ڈیٹا بیس نظام انصاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں