اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ جنگ تصور کیا جائے گا۔
سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے ہم نیوز کے پروگرام “سیچوئیشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہد ختم نہیں کر سکتا۔ کیونکہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا بچوں کا کھیل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ جنگ تصور کیا جائے گا۔ کیونکہ کسی ملک کا پانی روکنا ایسا ہے جیسے بھوک اور پیاس سے مار دینا۔ بھارت اپنے لوگوں کو بےوقوف بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہونے والے حملوں پر پاکستان نے ہمیشہ نیوٹرل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، فواد چودھری
خورشید محمود قصوری نے کہا کہ یہ کوئی نلکا نہیں کہ آپ فوراً بند کر دیں۔ اگر بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑے گا تو یہ اعلان جنگ نہیں بلکہ جنگ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا دونوں ملکوں کی قیادت سے اچھے تعلقات ہیں اور یہ سن کر بھارت خوش نہیں ہو گا۔