ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 1.92 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد سالانہ بنیاد پر مہنگائی منفی 3.52 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،22اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300 روپے کی کمی
زندہ برائلر مرغی 11.75 فیصد، گندم کا آٹا 5.68 فیصد سستا ہوا،لہسن 4.66 ، کیلے 3.51 ، پیاز 1.93 اور چاول 1.58 فیصد سستے ہوئے ۔
سرسوں کا تیل، ٹماٹر، بجلی اور ایل پی جی بھی سستی ہونی والی اشیاء میں شامل ہیں۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 367 ملین ڈالرز کی کمی
اسی طرح آلو 6.94 فیصد، انڈے 0.66 فیصد، نمک 0.51 فیصد مہنگا ہوا،گڑ، دہی، دال مسور، چنا، سگریٹ، کپڑے بھی مہنگی ہونیوالی اشیاء میں شامل ہیں۔
وزیراعظم نے سینسیٹو پرائس انڈیکس کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2024میں اسی ماہ یہ شرح 26.94 فیصد تھی۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید1.92 فیصد کمی ریکارڈ
ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں،حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے ثمرات ملیں۔