فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچانا بھارتی روایت ہے،جلیل عباس جیلانی


سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچانا بھارتی روایت ہے،بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا من گھڑت اور جھوٹا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں سیکیورٹی حالات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ،کوئی واقعہ ہو تو بھارت بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دیتا ہے۔

پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ،خواجہ آصف

بھارت کی ایجنسیز مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہے ،بھارتی ایجنسیاں کینیڈا اور دیگر ممالک میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے کہا کہ جب بھی کوئی اہم شخصیت بھارت آتی ہے تو بھارت ایسا ڈرامہ کرتا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں جان بوجھ کر سیاحوں پر حملہ کیا گیا،بھارت فالس فلیگ آپریشن کر کے ملبہ پاکستان پر ڈالتا ہے،بھارت کو اب اپنی یہ عادت چھوڑ دینی چاہئے۔

عابد لطیف کا کہنا تھا کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کاالزام پاکستان پر لگایا جا رہا ہے،بھارت دنیا کو بتا نے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان اس میں ملوث ہے،پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے۔

میجر جنرل(ر) زاہد محمود نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ افسوسناک ہے،ان کے محرکات کو ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے،فالس فلیگ آپریشن کرنا بھارت کا وتیرہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ،بھارتی میڈیا نے من گھڑت پروپیگنڈا شروع کردیا

تجزیہ کارسید محمد علی کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی اہم شخصیت بھارت آتی ہے تو بھارت ایسا فالس فلیگ آپریشن کرتا ہے،بھارت ایسے حملے کر کے مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

پاکستان کے پالیسی ساز اور پاک فوج بخوبی اس قسم کی سازشوں سے واقف ہے،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ ان حقائق کو دنیا اور عوام کے سامنے لائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں