کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کرکٹ اسٹارز بھی حصہ لیں گے

ٹی 10 لیگ

کینیڈا ٹی 10 لیگ کے لیے 1300 سے زائد کرکٹرز کو رجسٹرڈ کرلیا گیا۔

کیوی اسٹارمارٹن گپٹل نے بھی ایونٹ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے، 34 ملکوں کے 1135 مینز اور 235 ویمنز پلیئرز نے کینیڈین ایونٹ کے لئے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔

پی ایس ایل 10،سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز فاتح

پاکستان سے نسیم شاہ اور اعظم خان سمیت ودیگر نے رجسٹریشن کرائی ہے، ان ایلین، سکندر رضا، الیکس ہیلز، شمار جوزف، جیسن روئے، کیشیو مہاراج بھی رجسٹریشن کرانیوالوں میں شامل ہیں۔

ٹم سیفرٹ، ٹم ساودی، جمی نیشام، لونگی نگیڈی، رائیلی روسو، کرس لین، جیسن ہولڈر، آندرے فلیچر، کائل مائرز، تبریز شمسی، بھانوکا راجاپکسے، ڈیوڈ مالان، اور دیگر بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔

ویمنز کرکٹ کھلاڑیوں میں فاطمہ ثنا، لیورا ہیریس، دیندرا ڈوٹن، شبنم اسماعیل اور دیگر نے بھی رجسٹریشن کروا لی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں