ملتان: لاہور قلندرز کے کھلاڑی عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی عبداللہ شفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز اہم ہوتے ہیں۔ اور پی ایس ایل کے تمام میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اسی مومینٹم کو جاری رکھے۔ ملتان سلطانز میں فائٹ بیک کی صلاحیت ہے۔ تاہم 20 اوورز کا کھیل ہے اور کوئی بھی کسی وقت کم بیک کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہو گئے
عبداللہ شفیق نے کہا کہ ہم پچھلے سال بھی بہت کلوز میچز ہارے تھے۔ تاہم ہم بطور یونٹ اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی نسبت موسم یہاں کافی تبدیل ہے۔ اور شاہین شاہ آفریدی ہماری ٹیم کے لیڈر ہیں۔ اور وہ ہمیشہ ہی اچھا کھیل پیش کرتے ہیں۔