ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ٹرمپ روس یوکرین جنگ کے پاگل پن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ امن کیلئے پُرعزم ہیں، وزیرخارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اس وقت پیرس میں ہیں۔
امریکا اوریوکرین نےمعدنیات معاہدے کی یادداشت پردستخط کردیئے
انہوں نے کہا کہ امریکی وفد روس یوکرین جنگ کے خاتمے کےلیے ملاقاتیں کرےگا، روس یوکرین جنگ خاتمے کیلئے یورپی شراکت داروں سے بات ہوگی۔
انہوں نے کہا مزید کہا کہ صدرٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ جنگ کبھی شروع نہیں ہونی چاہیے تھی، امن کے حوالے سے روس کے ارادے جلد واضح ہوجائیں گے۔
ایران کےساتھ مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہفتے کوہوگا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے،ایران کو سویلین نیوکلیئرٹیکنالوجی کی اجازت ہوگی یا نہیں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
افغانستان سے متعلق سوال پرجواب میں انکا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے کیا آپشن ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتی، دہشتگردی روکنے کیلئےعالمی کوششیں جاری ہیں۔