قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا ماسکوکا دورہ، روسی صدرسے ملاقات کی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اورقطری امیر کا مشرق وسطیٰ کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اورمشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی، اسرائیل فلسطین تنازع اور شام کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
امریکی وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، یوکرین صورتحال پر تبادلہ خیال
روسی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کا غزہ میں شہری اموات پرگہری تشویش کا اظہار کیا اورامیر قطر شیخ تمیم کا کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
روسی خبررساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ صدرپیوٹن اورامیرقطر کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں علاقائی مسائل اور یوکرینی بحران پربھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ اورتجارتی، اقتصادی اور انسانی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے علاوہ ایجنڈے میں متعدد بین الاقوامی موضوعات پر بات چیت ہوئی۔